Mansha Noor

Add To collaction

03-Nov-2021سٹائل کی کہانی -لال گلاب 🌹

دسویں قسط۔۔۔۔

نہیں نہیں مجھے چھوڑ دو میں مرنا نہیں چاہتی کہاں لے کر جارہے ہو مجھے نہیں نہیں ۔۔۔۔وہ اچانک چیختے ہوئے اٹھتی ہے ۔۔۔
اے سی کی ٹھنڈک میں بھی گھبراہٹ سے برا حال ہوگیا تھا پھر ونڈو کھول کر تازی ہوا میں لمبے لمبے سانس لیتی ہے۔اور بڑبڑاتی ہے کیا کروں میں کیوں ایسے خواب دیکھتے ہیں مجھے میں پاگل ہو جاؤں گی پاگل۔۔۔۔
اللّٰہ اکبر اللّٰہ اکبر ۔۔۔۔اتنے میں مؤذن کانوں میں رس گھولتا ہے اور اک سکون سا محسوس ہوتا ہے اور غور سے سنتی جاتی ہے ۔۔ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی تازگی سی روح میں اتر رہی ہو۔۔ 
پھر جانماز بجھا کر بیٹھ جاتی ہے  اور آ نکھوں ساتھ چھوڑ دیتی ہیں اور آ نسوں برسات بن کر گرنے لگتے ہیں ۔۔۔۔
یا اللہ مجھے نماز نہیں پڑھنی آتی مجھے سکھائی ہی نہیں جیسی آتی ہے پڑھ لیتی ہوں کبھی کبھی آپ کو تو پتہ ہے نہ اللّٰہ اور دعا مانگنی نہیں آ تی آ پ کو تو پتہ ہے نہ پتہ نہیں بس دل چاہ رہا ہے۔میں آج بہت روں پتہ نہیں کیوں آ نسو نہیں روک رہے میں کیا کروں مجھے سمجھ نہیں آتا مجھے کیوں ایسے خواب آ تے ہیں اور جیسے ہی آذان سنتی ہوں سکون آ جاتا ہے۔پھر نماز پڑھتی ہے جیسی بھی آتی ہے اور پھر گلیری میں کھڑی ہوجاتی ہے اور تھوڑا سکون محسوس کرتی ہے اور سورج نکلتے ہی یورنیورسٹی جانے کی تیاری کرتی ہے۔۔۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
یورنیورسٹی آ کے پتہ چلتا ہے آ ج زینب نہیں آئی بوریت منہ چڑا رہی ہوتی ہے اور پھر کلاس میں مصروف ہوجاتی ہے اور پھر اس کا ارادہ زینب کے گھر جانے کا تھا۔۔۔۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
زیشان اک دم بیڈ پر گرنے کے انداز میں لیٹا ہے ۔۔۔
ہاں ہیرو کیا کر رہا ہے آج کل زیشان ارحام کی تیاری نوٹ کرتا ہوا کہتا ہے ۔۔۔۔
ابھی تو آفس جا رہا ہوں میری اک دو میٹنگ ہے پھر تجھ سے بات کرتا ہو۔۔۔ارحام گھڑی دیکھتے ہوئے کہتا ہے۔۔۔۔۔
اوہ تو جناب میرے آ تے ہی جارہے ہو اور وہ لڑکی کا کیا دوبارہ ملی۔۔۔زیشان تشویش کرتے ہوئے پوچھتا ہے۔۔۔
نہیں کہا ملی اور میں نے کوشش بھی نہیں کی کچھ دن بعد دیکھتا ہوں اتنے میرا کام کر سب کچھ پتہ کر اس کے بارے میں۔ارحام سوچتے ہوئے کہتا ہے اور ایڈریس بتا دیتا ہے اور ہاں دادی کے پاس رہ تھوڑی دیر وہ تیرا پوچھ رہیں تھی میں آ کر بات کرتا ہوں ۔۔۔۔
ارحام جلدی میں چلا جاتا ہے۔۔۔۔۔(جاری ہے)

   2
1 Comments

Dr. SAGHEER AHMAD SIDDIQUI

18-Nov-2021 09:52 AM

Wah

Reply